سری لنکا کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان محاذ آرائی ختم

Srilanka

Srilanka

سری لنکا (جیوڈٰسک)سری لنکا کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان مالی امور پر تنازعہ ختم ھو گیا ھے اور بائیس کھلاڑیوں نے سینٹرل کانٹریکٹ پر دستخط کردئیے ھیں ۔

سری لنکا کے تیئیس ممتاز کھلاڑیوں نے سینٹرل کانٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرد یا تھا جسکے بعد خدشہ تھا کہ سری لنکا کی ایک کمزور ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اتاری جائیگی۔ کھلاڑیوں کا موقف تھا کہ سری لنکا کھلاڑیوں کی تشہیر سے ھونے والی آمدنی کا پچیس فیصد انہیں دے لیکن کرکٹ سری لنکا اس آمدنی کو کم کرنا چاھتی تھی۔

سابق اوپنر اور چیف سیلیکٹر سنتھ جے سوریا نے اس معاملہ میں ثالث کا کردار ادا کیا۔ سری لنکا کرکٹ کے مطابق بائیس کھلاڑیوں نے معاھدے پر دستخط کر دئیے ھیں۔۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ آٹھ مارچ سے گال میں شروع ھو گا۔