بھارت: لینڈ سلائیڈنگ، 2 افراد ہلاک، 12 زخمی

India landslides

India landslides

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق صوبہ ہیماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ، 12 زخمی اور 25 افراد جائے حادثہ میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق 200 کے قریب فوجیوں کو امدادی کاموں کے لئے علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے اور امدادی آپریشن جاری ہے۔