بھارت میں اٹھائی گیرا ماں کی گود سے بچہ اڑا لے گیا

India

India

ممبئی (جیوڈیسک)بھارت میں اٹھائی گیرا ماں کی گود سے بچہ اڑا لے گیا،ماں کی لاپرواہی سمجھے یا اغواکار کی چالاکی ۔بھارتی شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون پروین اپنے2 مہینے کے بچے کو پہلو میں لیے سو رہی تھی۔

جرائم پیشہ شخص بچہ اٹھاکروہاں سے رفو چکر ہو گیا۔ مزدور پیشہ غریب عورت بے خبر سوتی ہی رہ گئی۔بعد میں ماں نے بچے کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی جو تا حال بچے کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے۔