بھارت،مارکیٹ میں آتشزدگی سے تیرہ افراد ہلاک ،متعدد زخمی

India

India

کولکتہ(جیوڈیسک)بھارتی شہر کولکتہ میں ایک مارکیٹ میں آگ لگنے سے تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

آگ چھ منزلہ عمارت میں لگی جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،آگ لگنے کے وقت مارکیٹ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔مارکیٹ میں اب بھی 30 سے 40 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔جائے حادثہ پر 25 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔