بھارت میں مزید 2 کشمیریوں کو عمر قید کی سزا

India

India

بھارت (جیوڈیسک) شیخ عمران اور شیخ فرحت کو انتقام کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ فیصلے سے دنیا بھر میں بھارتی عدالتی نظام کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا حریت کانفرنس سرینگر بھارت کی ایک عدالت نے 10 سال قبل گرفتار کئے گئے 2 کشمیریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ حریت جماعتوں کی جانب سے عدالتی فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ذرائع رپورٹ کے مطابق سرینگر کے رہائشی بائیس سالہ شیخ فرحت اور شہر خاص محلہ میں کرفلی کے رہائشی سترہ سالہ شیخ عمران کو انیس دسمبر 2003 کو گرفتار کیا گیا تھا دونوں نوجوانوں پر آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

گزشتہ دس سالوں سے جاری سماعت کے بعد گزشتہ روز کلکتہ کی ایک عدالت نے دونوں کشمیریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر بھر میں بھارتی عدالت کے اس غیر منصفانہ فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ حریت کانفرنس کے تمام دھڑوں نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو انتقام کا نشانہ بنانا بھارت کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔

جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کے تحت سزائیں کشمیریوں کو اپنی منزل سے دور ہٹانے کی بھارتی کوششیں اور منصوبے آج سے نہیں گزشتہ ساٹھ سالوں سے جاری ہیں۔ اس طرح عدالتی فیصلوں کے بعد دنیا بھر میں بھارتی نظام انصاف اور عدالتی نظام کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔