اقوام متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقاتی ٹیم اگلے ہفتے شام جائے گی

United Nations

United Nations

شام (جیوڈیسک) بشار الاسد کی جانب سے دو سالہ خانہ جنگی میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیق کے لئے اقوام متحدہ کے کیمیائی ہتھیاروں کی جانچ کرنے والے ادارے کے سربراہ اگلے ہفتے شام جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نیسرکی کے مطابق شامی حکومت کی دعوت پر اقوام متحدہ کی ٹیم شام کا دورہ کرے گی۔ کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایک سیلسٹروم دمشق جائیں گے۔ انکے ہمراہ تخفیف اسلحہ کی سربراہ اینجلا کین بھی جائیں گی۔ ٹیم شام کے وزیر خارجہ اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ ملاقات کرے گی۔