بھارت میں پاکستانیوں سے رشتے داری پر مسلمانوں کو ہراساں کیا جانے لگا

India

India

ئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں بی جے پی کی حکومت آتے ہی مسلمانوں پر زندگی تنگ ہونا شروع ہو گئی ہے اور اب پاکستانیوں سے رشتہ داری پر بھی مسلمانوں کو ہراساں کیا جانے لگا ہے۔

پاکستان سے بیاہ کر بھارت آنے والی لڑکیوں کو بھارتی پولیس مختلف ہتھکنڈوں سے تنگ کرتی ہے۔ ضلع اترکھنڈ کے بھٹ کال میں صورتحال زیادہ پریشان کن ہے، جن گھروں میں پاکستانی بہو ہے، ان کے دروازوں پر سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں کا آنا معمول ہے کبھی رات کے وقت آکر ہراساں کرتے ہیں۔

پاکستانی والدین بھارت میں بیاہی اپنی بیٹیوں کیلیے پریشان ہوتے ہیں۔ جن خاندانوں کی بھی پاکستان میں رشتہ داری ہے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ بھارت میں تمام پاکستا نیوں کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے مگر بھٹ کالیوں پر زیادہ سختی کی جا رہی ہے۔