ورلڈ اکنامک فورم کا چار روزہ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے

World Economic Forum

World Economic Forum

ڈیووس (جیوڈیسک) ورلڈ اکنامک فورم کا چار روزہ اجلاس آج سے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ہورہا ہے، کانفرنس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما اور دیگر وفود پہنچ گئے۔ عالمی اقتصادی فورم کے 45 ویں سالانہ اجلاس میں 40 سے زائد عالمی رہنما اور 140 ممالک سے ڈھائی ہزار وفود شرکت کریں گے۔

اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، چار روزہ اجلاس میں مالیاتی، تعلیمی، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

فورم میں جن بڑے مسائل پر بات کی جائے گی جن میں ترقی و استحکام، بحران و تعاون، سوسائٹی اور سیکورٹی اور جدت پسندی اور صنعت کے موضوعات شامل ہیں، اس کے علاوہ سائبر سیکورٹی، متعددی امراض اور بے روزگاری پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوگا۔