بھارت میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے

India

India

بنارس (جیوڈیسک) بھارت میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے اور حکومت سے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا، ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں بجلی کا بحران شدید ہو گیا ہے۔

شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں، لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شہری سڑکوں پر آگئے،ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے جبکہ کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔