نئی دلی سمیت بھارت کے 13 شہر دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں شامل

New Delhi

New Delhi

نیو یارک (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ فہرست میں شامل 20 شہروں میں سے 13 بھارت میں واقع ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے آلودگی کے باعث شہروں میں آباد افراد کی زندگی پر پڑنے والے دنیا بھر کے ایک ہزار 600 شہروں میں آلودگی کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت بھارت کے تمام بڑے شہروں کی فضا صنعتی فضلوں اور مضر صحت گیسز کے اخراج کی وجہ سے آلودہ ہوچکی ہے۔ جنوبی ایشا کے شہرآلودگی سے براہ رات متاثر ہیں اور پہلے 20 آلودہ شہروں میں 16 کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے، جن میں 13 بھارت میں جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے 3،3 شہر شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت کا دارالحکومت نئی دلی دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر ہے جبکہ پٹنہ، گوالیار اور رائے پور بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، اس کے علاوہ دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے کراچی، پشاور اور راولپنڈی جبکہ بنگلا دیش کے ڈھاکا، غازی پور اور نارائن گنج بھی شامل ہیں۔