بھارتی وزیراعظم 4جولائی کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 4 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ امن وامان کی صورتحال سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور اوڑی میں دریائے جہلم پر لگائے گئے۔

240 میگا واٹ کے پن بجلی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ 15 ویں کور کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی۔

ممکنہ صورتحال، القاعدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کی دھمکی، کنٹرول لائن پر پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کی سرگرمیوں سمیت مختلف معاملات پر بھی غورکیاجائے گا۔