بھارت جنگی جنون میں مبتلا، غیر ملکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی پیشکش

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے غیر ملکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی پیش کش کر دی ، نریندر مودی کی اس آفر کے بعد اربوں ڈالر کے معاہدوں کے لیے امریکا ، فرانس ، برطانیہ سمیت اہم غیرملکی رہنما آئندہ دس روز میں بھارت پہنچ رہے ہیں۔

دنیا بھرمیں سب سے زیادہ جنگی ہتھیار خریدنے والے ملک بھارت نے اب دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ ساز ملک بننے کی تیاری کر لی ہے۔ بھارتی حکومت نے غیرملکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ بھارت آ کر اسلحے کے پلانٹ لگائیں جس کے لیے بھارتی حکومت انہیں اس سرمایہ کاری کی آنرشپ دینے کو بھی تیار ہے۔

اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لئے غیرملکی نمائندوں نے بھارت کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ سب سے پہلے فرانسیسی وزیر خارجہ لارنٹ فبیاس پیر کو بھارت پہنچیں گے جو بھارت کے ساتھ 126 Rafale

جیٹ طیاروں کا پندرہ ارب ڈالرز کا معاہدہ کریں گے۔ امریکی سینٹر جان مکین بھی اسی سلسلے میں آئندہ ہفتے بھارت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جولائی کے دوسرے ہفتے برطانیہ نے وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور وزیر خزانہ جارج کو بھارت بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق بھارت غیرملکی کمپنیوں کو بغیر لائسنس کے بھی اسلحہ تیار کرنے کی اجازت دینے کو تیارہے ۔ بھارتی حکومت کا ماننا ہے کہ ان معاہدوں سے ملک کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جبکہ کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر دفاع اے کے انتھونی نے اس فیصلے کو خود کش ڈیل قرار دیا ہے۔