بھارت: راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

 Rajiv Gandhi

Rajiv Gandhi

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ نے آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا، راجیو گاندھی انیس سو اکیانوے میں ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مئی انیس سو اکیانوے میں ریاست تامل ناڈو میں ایک جلسے کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث پندرہ افراد کو دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سزائے موت کے خلاف کی جانے والی رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد چودہ دن کے اندر مجرموں کو سزائے موت دینا لازمی ہے، راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی وجہ مقدمات میں تاخیر اور ذہنی بیماری ہے۔

راجیو گاندھی کے ملوث پندرہ میں سے چار افراد نے دوہزار چار میں رحم کی اپیل دائر کی تھی جسے نوسال بعد مسترد کر دیا گیا تھا۔