بھارت میں چار بہنوں پر تیزاب پھینک دیاگیا،ایک حالت تشویشناک

Indian Girls

Indian Girls

نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارت کے ضلع شملہ میں موٹر سائیکل سواروں نے چار بہنوں پر تیزاب پھینک دیا،اتر پردیش پولیس حکا م کے مطابق گزشتہ شام اسکو ل سے واپسی پر دو افراد نے 19 سے 24 سال کی عمر کی بہنوں پر تیزاب پھینکا۔

تیزاب سے جھلسی بہنوں کواسپتال منتقل کردیا،جن میں 19 سالہ سب سے چھوٹی بہن کی حالت تشویشناک ہے ، ملزمان تاحال مفرور ہیں، تیزاب پھینکنے کی محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔