محمد مرسی دورہ پاکستان میں ایمن الظواہری سے نہیں ملے،ترجمان مصری صدر

Egyptian Presidential

Egyptian Presidential

قاہرہ(جیوڈیسک)قاہرہ ترجمان مصری صدر مصری صدر کے ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران صدر مرسی نے القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹرایمن الظواہری سے ملاقات کی تھی ۔عرب ٹی وی چینل کے مطابق مصری صدارتی محل کے ترجمان عامر عمر نے ان اخباری رپورٹوں کی تردید کردی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا تھا۔

دورہ پاکستان کے دوران صدر محمد مرسی نے القاعدہ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری سے 45 منٹ تک ملاقات کی تھی اور انہیں اسلام آباد سے کسی عرب ملک بالخصوص قطریا پھرصحرائے سینا یا مغربی صحرائی علاقوں میں بحفاظت منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی۔

صدارتی ترجمان نے کہا کہ صدر مرسی نے پاکستان کا اعلانیہ دورہ کیا تھا جس کی آزاد میڈیا نے کوریج کی تھی۔مصری صدارتی ترجمان نے اخباری رپورٹوں کی واضح طور پر تردید کردی ہے کہ مصری صدر نے ڈاکٹر ایمن الظواہری سے ملاقات کی تھی۔