بھارت، مندر کے باہر 9 بم دھماکے، ایک شخص ہلاک ، پانچ زخمی

India Blast

India Blast

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہارمیں مہابدھی مندر کے باہرمیں نوبم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بہار کا مندر مہابدھی صبح چھ بجے کے قریب دھماکوں سے گونج اٹھا،پے در پے ہونے والے نو دھماکوں میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو بموں کو ناکارہ بھی بنایا ہے۔ حکام کے مطابق بہار کے وزیر اعلی نے آج اس مندر کا دورہ بھی کرنا تھا۔مہابدھی مندر مہاتما بدھ کے پیروکاروں کا مندر ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد دورہ کرتی ہے۔