بھارت: ٹرین میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 9 مسافر ہلاک

India Train Fire

India Train Fire

ممبئی (جیوڈیسک) مہاراشٹر کے علاقے دھانو میں دیرہ دون ایکسپریس کی تین بوگیوں میں آگ لگ گئی جس سے سے ایک خاتون سمیت 9 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

آگ اچانک لگی جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

دیرہ دون ایکسپریس بیندرا ریلوے سٹیشن سے دیرہ دون سٹیشنز کے درمیان چلتی ہے۔