بھارت میں ٹریڈیونینز کی اپیل پر دوسرے روز بھی ہڑتال

India Strike

India Strike

نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارت میں ٹریڈیونینز کی اپیل پر دوسرے روز بھی ہڑتال کی جارہی ہے،مختلف شہروں میں آج بھی بینکس بند رہیں گے ۔بھارت کی گیارہ ٹریڈ یونینزکی اپیل پر ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، تیل کی بڑھتی قیمتوں اور لیبر پالیسی کے خلاف آج دوسرے روز بھی ہڑتال ہوگی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی سمیت کئی شہریوں میں بینک بند رہیں گے،جبکہ آٹو موبائل کمپنیوں کی یونینزنے بھی ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔بدھ کوبھی ہڑتال کے باعث کئی شہروں میں بینک بندرہے اور ٹریڈ یونینز نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کیے۔

ریاست ہریانہ کے شہر انبالہ میں احتجاج کے دوران ایک شخص گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد پرتشدد مظاہرے ہوئے جس میں متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی تھی۔