پشاور میں بم دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) موبائل مارکیٹ کے اندر بم دھماکا سے 1 شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہشت نگری کے علاقہ فقیر آباد پل کے نیچے موبائل مارکیٹ کے اندر زور دار دھماکا ہوا جس سے مارکیٹ میں موجود افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طو رپر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایک شخص زحموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا۔ دھماکا کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریب موبائل مارکیٹ کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور دھماکا سے مارکیٹ کی چھت بھی گر گئی۔

دھماکا ہوتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کے اہلکار فوری طور پر پہننچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق دھماکا میں ایک سے ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ بم پہلے سے نصب شدہ تھا۔