برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ ( ای یو) کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاہے کہ بھارت ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انھوں نے برسلزسے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سات کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم کشمیری شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں سکتے۔ واضح رہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسزنے گذشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقوں دھوبیوان کھرہاما، دراگمولا اور ودربالامیں کاروائیوں کے دوران سات کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔
علی رضاسید نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔ ان قربانیو ں کا جدوجہد آزادی میں بہت اہم کردار ہے کیونکہ ان قربانیوں نے ہی جدوجہد آزادی کو تقویت بخشی ہے اور یہ قربانیاں ہی ہیں جن کی بدولت آج تحریک زندہ ہے۔ شہداء نے لوگوں کو حوصلہ دیاہے اور اپنے خون سے تحریک کی آبیاری کی ہے۔یہ قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ علی رضاسیدنے کشمیری رہنماؤوں کی نظربندی اور حراست کی بھی مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
یادرہے کہ ریاستی حکومت نے سید علی گیلانی، یاسین ملک، شبیراحمد شاہ، غلام نبی سومجھی، حکیم عبدالرشید اور سخاوت احمد بخشی سمیت متعدد کشمیری رہنماووں کو انکے گھروں میں نظربندی کیاہوا یاباقاعدہ جیل میں ڈال رکھاہے تاکہ وہ باہر آکر بھارتی مظالم کے خلاف آواز نہ اٹھاسکیں۔علی رضاسید نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل کشمیریوں کو انکا حق خودرادیت دلواناہے۔انھوں نے اعادہ کیاہے کہ یہ جدوجہد اپنے منظقی انجام تک جاری رہے گی اورکشمیرکونسل ای یو مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔ کشمیری ایک پرامن قوم ہے اور تمام آزاد اقوام اور عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اور یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی حمایت کریں۔کشمیرایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور یہ عالمی برادی کا فرض بنتاہے کہ اس کے حل کے لئے تعاون کرے لہذاعالمی برادری آگے آئے اور وقت ضائع کئے بغیرحق خودارادیت دلوانے میں کشمیریوں کی مددکرے۔