بھارت : خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کے خلاف احتجاج

India: women

India: women

بھارت (جیوڈیسک)میں خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کے خلاف منفرد طریقہ احتجاج اختیار کیا گیا۔۔اس مہم میں شوبز کی شخصیات نے بھی حصہ لیا۔ عورت ایک خزانہ ہے۔اس کی حفاظت کرو۔ نہ کہ اسے پامال کرو۔ یہ نعرہ ہے بھارت کے نوجوانوں کا۔۔جو بھارت میں کئی سال سے عورتوں پر ظلم وستم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔اس لئے ان نوجوانوں نے شروع کی ہے ون ملین رائزنگ کیمپین۔۔جس میں وہ احتجاج تو کررہے ہیں مگر منفرد اندازسے۔

یہ نوجوان نکلے سڑک پر اور ڈانس کرکر کے سب کو خواتین کے حقوق سے آگاہ کررہے ہیں۔ ون ملین رائزنگ کیمپئین میں ان نوجوانوں کا ساتھ دیا ہے معذور افراد نیبھی۔ جنھوں نیاپنی وہیل چیئر کیساتھ ڈانس کیا۔ خواتین کے حقوق کی مہم میں کلاسیکل ڈانس نے بھی رنگ جمایا۔۔جس میں کچھ دن قبل زیادتی کا شکار ہونیوالی لڑکی کو یا دکیاگیا۔

ون بلین رائزنگ کیمپئین میں بالی ووڈ ڈائریکٹر اور ایکٹر فرحان اختر نے بھی شوبز کی نمائندگی کی۔۔ فرحان نے گانا گا کر مہم میں جان ڈال دی۔