بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا

Snow

Snow

گل گت(جیوڈیسک) بلتستان ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے،تاہم رابطہ سڑکوں سے برف صاف نہیں کی گئی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقوں غذر،استور دیامر اور اسکردو میں 2 روز بعد برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے اور موسم جزوی طورپر ابر آلود ہے۔

جبکہ رابطہ سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی جاسکی ہے جس سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں بھی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری رک گئی ہے۔مالم جبہ اور کالام میں برفباری کے بعد لوگوں کو بجلی اور گیس کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔