بھارتی جارحیت کے خلاف آج مذہبی جماعتیں احتجاج کریں گی

Protests

Protests

اسلام آباد (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف آج پاکستان بھر میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔ بھارتی فوج اور بی ایس ایف کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں فائرنگ اور گولہ باری کے خلاف پاکستان علماء کونسل کی جانب سے آج ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔

بھارتی جارحیت کے خلاف سکھر میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت مظاہرہ کیا جائے گا۔ پشاورمیں جماعت الدعوۃ نمازجمعہ کے بعد پریس کلب کےباہراحتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

اسلام آباد میں جماعت الدعوۃ کے کارکن جامع مسجد قباء کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ لاہور میں بھی جماعت الدعوۃ اور پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام احتجاج کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔