گھوٹکی : مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی پولیس ایکشن میں آگئی۔ مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکووٴں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گھوٹکی پولیس کے مطابق 3 ڈاکو خان پور مہرلنک روڈ پر ایک گاڑی کو لوٹنے اور ڈرائیور کو زخمی کر کے فرار ہو رہے تھے۔

تاہم پولیس مقابلے میں دو ڈاکووٴں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مبینہ ڈاکووٴں کی شناخت اختر گھوٹو اور الطاف سہتو کے نام سے ہوئی ہے۔ مقابلے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انہوں نے پولیس کے حق میں ریلی نکالی۔