سی ٹی ڈی نے 20 لاکھ روپے سر کی قیمت والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنوں ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی بنوں کو خفیہ ذرائع سے انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بدنام زمانہ بھتہ خور اور بم دھماکوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مجرم اشتہاری نیک ولی بکاخیل کی حدود میں دہشت گردی کی غرض سے آیا ہوا ہے۔

مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی آپریشن ٹیم اور اسپیشل ٹیم نے بکاخیل میں ٹارگیٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور موقع سے دہشت گرد کو دھر لیا۔

واضح رہے کہ گرفتار دہشت گردکی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 2 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔