بھارت نے اگنی پرائم میزائل کا تجربہ کر ڈالا

Agni Prime Missile Test

Agni Prime Missile Test

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فوج نے اگنی پرائم میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ خبر کے مطابق، اگنی پرائم میزائل کا تجربہ اڑیسہ میں کیا گیا۔ اگنی پرائم میزائل 1000 کلومیڑ سے لے کر 2000 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھارت کی جانب سے اگنی پرائم میزائل کا دوسرا تجربہ ہے۔اگنی پرائم میزائل کا وزن اگنی 3 میزائل سے 50 فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ہتھیاروں کی مسلسل خریداری اورمیزائل تجربات کی وجہ سے خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ بن رہا ہے۔