بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، 4 دن میں 12 شہید

Firing

Firing

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج نے آج بھی فائرنگ اور گولہ باری کی۔ ہرپال سیکٹر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افرادشہید ہوگئے۔ جس کے بعد شہیدوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

جبکہ 38 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ سیال کوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج نے ہرپال سیکٹر پر آج صبح پھر فائرنگ اور گولہ باری کی۔ گاؤں رڑکی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ بھارتی فوج کی حالیہ بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک 12 افراد جاں بحق اور 38 زخمی جبکہ متعدد مویشی ہلاک اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

تحصیل پسرور میں ورکنگ باؤنڈری سے ملحقہ متعدد تعلیمی اداروں کو بھارتی جارحیت کے بعد بند کردیاگیا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کی رات بھی بجوات اور شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورس نے فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔ جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہاہے۔