بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کا اپنے ہی ملک کےحساس مقام پرحملہ کرانے کے منصوبے کا انکشاف

RAW

RAW

اسلام آباد (جیوڈیسک پاکستان اور افغانستان کے حال ہی میں بہتر ہوتے ہوئے تعلقات پرناخوش اور افغانستان میں پرامن سیاسی صورتحال سے پریشان بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے اپنے ہی حساس مقام پر حملے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

بھارت سے جہاں تک ہوسکا اس نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن نتائج اس کی توقعات کے برعکس ہی نکلے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اب ایک مرتبہ پھربھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ بھارت کے کسی حساس مقام پر حملہ کرانے کا ڈرامہ رچانے کے لئے خفیہ منصوبہ بنارہی ہے تاکہ اس کا ملبہ پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی پر ڈالا جا سکے۔

اپنی اس مکروہ سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے را اپنے بھرتی کئے ہوئے یا خریدے ہوئے دہشتگردوں کو استعمال کرے گی۔ اس منصوبے کے لئے’’ را‘‘ نے پروپیگینڈا کرنے والے مقامی میڈیا چینلزکی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔ اس منصوبے کو جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توقع ہے۔