بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، پنجاب رینجرز کا بھرپور جواب

Line Of Control

Line Of Control

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے دوسرے روز بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ پنجاب رینجرز نے بھارتی بندوقوں کا بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں خاموش کرا دیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے چاروا سیکٹر پر دوسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھی بھرپور جواب دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستانی سرحدی حدود میں مارٹر گولے بھی فائر کئے تاہم فائرنگ اور مارٹر گولوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے گزشتہ روز بھی چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی تاہم پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئی تھیں۔