بھارتی فوجیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن

Indian Soldiers

Indian Soldiers

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کی جان لینے والے بھارتی فوجیوں کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کے خلاف آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ تمام دفاتر اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز نے بھی پہیہ جام کر رکھا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے سری نگر میں جگہ جگہ ناکے لگا کر کرفیو کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔

دو ہزار چھ میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے پانچ شہریوں کو قتل کیا گیا تھا تاہم اب بھارتی حکومت نے اس کیس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔