انڈونیشیا : کار اور بس میں تصادم، سے اٹھارہ افراد ہلاک

Indonesia

Indonesia

انڈونیشیا (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں کار اور بس میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں دریامیں جا گریں جس سے اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثہ صوبہ جاوا کے مغربی علاقے میں پیش آیا، بس شمالی جکارتا کے ایک چرچ سے ساٹھ افراد کو لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں ایک کار سے ٹکرا گئی۔

تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں آٹھ میٹر گہرے دریا میں جا گری۔ واقعے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔ سڑک کراس کرنے والے دو بچے بھی اس ٹریفک حادثے کی زد میں آئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔