انڈونیشیا، آتش فشاں پھٹنے سے مزید چھ افراد ہلاک

Jakarta

Jakarta

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے مزید چھ افراد زخمی ہو گئے، قریبی آبادی سے تین ہزار افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔ جزیرہ پالوئی میں واقع روکوٹنڈا ہفتے کی صبح سے پھٹا تھا۔

آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ دولاپتہ ہوگئے، دونوں لاپتہ افراد کی بھی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ حکام نے قریبی علاقے سے تین ہزار افراد کو فوری علاقہ چھوڑ نے کا حکم دیا ہے، ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو حفاظتی مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔