انڈونیشیا: 5.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے

Indonesian Earthquake

Indonesian Earthquake

سولاویسی (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے فلورینس کے جوار میں 5.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے بعد سونامی کا الارم نہیں دیا گیا۔

زلزلے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں بھی تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں جمعہ کے روز 7.5 کی شدت سے زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ایک ہزار 203 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔