مہنگائی کا ایک اور بوجھ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ چار روپے چونسٹھ پیسے اضافے کے بعد پٹرول اب ایک سو نو روپے چودہ پیسے لٹر ملے گا۔ وزارت پٹرولیم نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا۔

پٹرول کی قیمت میں چار روپے چونسٹھ پیسے فی لٹر اضافہ، اب ایک لٹر پٹرول ، ایک سو نو روپے چودہ پیسے میں ملے گا۔ ڈیزل کی قیمت دو روپے پچاس پیسے بڑھا دی گئی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو بارہ روپے بیس پیسے فی لٹر مقرر جبکہ، لائٹ ڈیزل آئل دو روپے اکتیس پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت اٹھانوے روپے تینتالیس پیسے فی لٹر ہو گئی۔

مٹی کا تیل چار روپے 70 پیسے اضافے کے بعد اب ایک سو پانچ روپے اٹھانوے پیسے فی لٹر ملے گا۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں پانچ روپے نواسی روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ایچ او بی سی کی نئی قیمت ایک سو اڑتیس روپے تینتیس پیسے فی لٹر ہو گی۔