مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکس سسٹم کے خلاف ایاز میمن کا انوکھا احتجاج

Karachi Tajir Alliance

Karachi Tajir Alliance

کراچی : حالیہ بجٹ میں لگائے جانے والے بے جا ٹیکسز اور مہنگائی کے خلا ف کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا کا کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے ہمراہ انوکھا احتجاج، احتجاجی ریلی ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپنے خون سے اپنے آپ کو پاکستانی پرچم کو رنگ دیا، زندہ انسانوں کو قبرستان بنا دیا ہے، حکومت حالیہ بجٹ میں تاجروں اور عوام پر لگائے ظالمانہ ٹیکس فوری طور پر واپس لے، عوام کو بنیادی سہولیات اور حقوق دینے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لیئے گئے ہیں ، حالیہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جس سے عوام میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے کراچی تاجر الائنس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے،اس موقع پر معروف تاجر رہنما حماد پونا والا اور معراج احمد خان اور دیگر رہنماءوں نے بھی خطاب کیا،اس موقع دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی ،جبکہ احتجاجی ر یلی میں ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی خصوصی شرکت کی ،ایاز میمن موتی والا نے ریلی کے شرکاء خون آلود کپڑوں میں خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہمارا خون چوس رہی ہے اگر حکومت نے اپنے ظالمانہ رویے اور ٹیکسوں کی بھرمار کو ختم نہ کیا تو حکومت اراکین کے مارکیٹوں میں داخلے کو بند کر دیں گے۔

احتجاجی دائرے کو وسیع کرتے ہوئے پور ے ملک میں پہیہ جام کر دیں گے،احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حماد پونا والا کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق اور کاروبار کے تحفظ کے لیئے تمام تاجر تنظی میں متحد ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بہتر کرنے کے لیئے تاجر تنظیموں کے رہنماءوں اور نمائندگان سے مشاورت کرکے کوئی واضح اور جامع پالیسی کا اعلان کرے جو کہ تاجروں اور عوام دوست ہو ، حکومت ٹیکس وصول کرنے والے اداروں میں بیٹھے ہوئے راشی افسران کے خلاف بھی کاروائی کرے جو تاجروں کو حراساں اور پریشان کرتے رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہر اس عمل پر حکومت کا ساتھ دے گی جس سے کاروبار کرنے میں آسانیاں اور عوام کے ساتھ ساتھ ملک کابھی فائدہ ہو لیکن اگر حکومت ایسی پالیسیاں بنائے جس سے کاروبار ٹھپ ہوجائیں گے اور تاجروں کا روڈ پر آنے کا اندیشہ ہوگا تو اپنے حق کے لیئے ہم احتجاج کریں گے، حالیہ مہنگائی اور معاشی بحران صرف اور صرف حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس کا خمیازہ غریب آدمی اور تاجر بھگت رہے ہیں ، حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ عوام اور کاروباری حلقوں پر نہ ڈالے، اگر تاجروں کے مطالبات نہ مانے گئے اور حکومت نے تاجر دشمن بجٹ واپس نہ لیا تو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دی جائے گی۔