وزیر داخلہ کی گورنر سندھ سے ملاقات، کراچی آپریشن موئثر بنانے پر اتفاق

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ اور وزیر داخلہ چودھری نثار کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن مزید موئثر بنایا جائے گا۔

گورنر عشرت العباد اور وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد کے درمیان ملاقات میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری نثار احمد نے وفاق کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے۔

جاری آپریشن عوام کی توقعات کے مطابق کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔ دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ آپریشن کی کامیابی کا دارومدار عوام کی شمولیت سے ہی ممکن ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے لئے عوام کو بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔