اندرون سندھ سے ریکارڈ تعداد میں کھالیں کے کے ایف کو ملیں، زبیر احمد

Zubair Ahmed

Zubair Ahmed

حیدرآباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ اندرون سندھ کمیٹی کے رکن زبیر احمد خان نے کہا ہے کہ اندرون سندھ سے ریکارڈ کھالیں، ایم کیو ایم خدمت خلق فاونڈیشن کو ملی ہیں جو عوام کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے محبت کا اظہار ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں ایم کیوایم کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔

زبیر احمد خان کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص اور نوابشاہ سمیت سندھ بھر میں عوام نے ایم کیو ایم کو قربانی کی کھالیں ہزاروں کی تعداد میں رضاکارانہ طور پر جمع کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی بقا اور سلامتی پر یقین رکھتی ہے۔