وزیراعظم 20 اکتوبر کو امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں کسی پاکستانی وزیراعظم کا یہ پہلا سرکاری دورہ امریکا ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی میں امن واستحکام کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی اور دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف امریکی نائب صدر بائیڈن، کانگریس کے ارکان اور سینئر امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان بزنس کونسل اور انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے بھی خطاب کریں گے۔