کنٹرول لائن پر استحکام کیلئے دونوں ممالک کو اقدامات کرنے ہوں گے؛ سلمان بشیر

Salman Bashir

Salman Bashir

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر صورت حال کے استحکام کے لیے دونوں ممالک کو اقدامات کرنے ہوں گے۔

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک کتاب کی تقریب اجرا سے خطاب کرتے ہوئے سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر برقرار رکھنے پر پاکستان اور بھارت میں اتفاق پایا جاتا ہے۔ سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کا مشترکہ مقصد ہے۔