ہمیں کوئی نہیں توڑ سکتا یوکرین کے عوام حارحیت کیخلاف ڈٹے ہوئے ہیں، صدر یوکرین

Ukraine President

Ukraine President

کیف (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادمیر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی نہیں توڑ سکتا یوکرین کے عوام حارحیت کیخلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ثبوت دے کہ وہ ہمارے ساتھ ہے۔انہوں نے یورپی یونین سے یوکرین کو رکنیت دینے کا مطالبہ کیا۔

یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ روسی حملوں میں اب تک 16 بچے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ امن کے بات چیت سے قبل روس حملے روکے۔

صدرزیلنسکی نے امریکی صدرجوبائیڈن سے ٹیلیفون پر30 منٹ بات کی اوریوکرین کی تازہ ترین صورتحال اورآئندہ کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔

روسی حملوں کے باوجود یوکرین سے صدر ولادیمیرزیلنسکی دارالحکومت کیف میں موجود ہیں اورعالمی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔امریکا نے یوکرینی صدرکوانخلا کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے مسترد کردی تھی۔