سعودی عرب علاقائی سلامتی اور استحکام کا لازمی ستون ہے: شاہ بحرین

Hamad bin Isa Al Khalifa

Hamad bin Isa Al Khalifa

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) بحرین کے شاہ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے کی سلامتی اور استحکام کا لازمی ستون ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق شاہِ بحرین بدھ کو الریاض پہنچے تھے۔انھوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہےاوران سے علاقائی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

شاہ حمد نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی بحرین کی سلامتی کا حصہ ہے اور سعودی مملکت خطے کو درپیش خطرات کے خلاف ایک ’’حفاظتی والو‘‘ہے۔

انھوں نے خلیج، عرب اور اسلامی امور کی خدمت کے حوالے سے شاہ سلمان کی کوششوں کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے مثبت تزویراتی کردار پربھی اظہارِتشکرکیا تاکہ دنیا کے تمام لوگوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت دی جا سکے۔