عالمی بنک بھاشا ڈیم کی تعمیر نہیں چاہتا، سابق چیئر مین واپڈا

Former Chairman WAPDA

Former Chairman WAPDA

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واپڈا کے سابق چئیر مین نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی بنک بھاشا ڈیم کی تعمیر نہیں چاہتااور اس منصوبے کو متنازع بنا دیا ہے ۔ سابق چیئرمین اور دیامر بھاشا ڈیم پر وزارت پانی و بجلی کے مشیر شکیل درانی نے ایک سرکاری نوٹ میں کہا ہے کہ عالمی بنک دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر نہیں چاہتا۔ واپڈا کے موجود سر براہ مالی رکاٹوں کے باعث دیامر بھاشا پر داسو ڈیم کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انھوں نیاس سال 12فروری کو ہونے والے ایک اجلاس کا حوالہ بھی دیا جس میں واپڈاکے چیئرمین رغیب عباس شاہ کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے مالی وسائل جمع کرنے میں نا اہلی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے رد عمل ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کو چاہئے کہ وہ دیامر بھاشا کی بجائے داسو ڈیم کی تعمیر کو ترجیح دے۔

جس کی شکیل درانی نے مخالفت کی۔ انھوں نے کہاکہ دیامر بھاشا ڈیم 80 لاکھ ایکڑ فٹ پانی جمع کرے گا جو فی الوقت سمندر کی نظر ہوکر ضایع ہوجاتا ہے۔اس سے سیلاب پرقابو پایا جاسکے گا اور زیادہ بجلی بنے گی۔ عالمی بنک بھاشا ڈیم کے بارے میں ایسا تنازع پیدا کر رہا ہے جس سے اس کی تعمیر مزید تاخیر کا شکار ہوجائے گی۔انھوں نے کہاکہ عالمی بنک میں موجود ایک بڑی لابی بھاشا ڈیم کی مخالف ہے۔