عالمی برادری افغان عوام کو درپیش انسانی تباہی کو روکے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بی بی سی کی افغانستان سے متعلق رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتا آیا ہوں اور اب یہی بات ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ بھی کہہ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئٹ میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں انسانی بحران سے خبردار کرتا ہوں اب ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ بھی الرٹ جاری کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پاکستان، افغانستان کو انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن بین الاقوامی برادری کو اب ایکشن لینا چاہیے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : دنیا بھر میں ساڑھے چار کروڑ افراد کو فاقہ کشی کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

واضح رہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ نے افغانستان میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 لاکھ افراد کو مدد فراہم کر رہے ہیں تاہم بھوک و افلاس کے شکار افراد کی افغانستان میں تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچے گی۔