انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا فلسطین میں جنگی جرائم کا جائزہ لینے کا اعلان

International Criminal Court

International Criminal Court

فلسطین (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرمینل کورٹ نے فلسطین میں جنگی جرائم کا جائزہ لینے کا اعلان کر دیا۔ ہیگ میں جنگی جرائم کی عالمی عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بینسودا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدا میں عدالت جون 2014 کے بعد فلسطینی علاقوں میں ممکنہ جنگی جرائم کے الزامات کا جائزہ لے گی۔

پراسیکیوٹر فاتو بینسودا نے کہا کہ ابتدائی جائزہ غیر جانبدارانہ اور آزادانہ ہوگا جو کہ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا انٹرنیشنل کرمینل کورٹ جنگی جرائم کی باقاعدہ تفتیش کرے گی یا نہیں۔