ایران کے تخریبی کردار کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کریں گے : پومپیو

Mike Pompeo

Mike Pompeo

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے رویے کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

پومپیو نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے “نتیجہ خیز” ملاقات کی ہے۔

جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ کی سربراہی میں ایک وفدنے امریکی حکام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام کی صورت حال اور اس حوالے سے سامنے آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس وفد میں خلیجی عرب امور کے وزیر مملکت ثامر بن سبھان السبھان بھی شامل تھے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کو کہا تھا کہ واشنگٹن ‘داعش’ کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی اتحاد کی قیادت جاری رکھے گا۔

یہ جمعرات کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 35 ممالک کے حکام نے اجلاس ‘داعش’ مخالف اتحاد میں شرکت کی۔ اس موقع پرامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے زور دیا کہ جن ملکوں کے جنگجو شام میں ‘داعش’ کی صفوں میں لڑ رہے انہیں واپس لائیں۔

وہ واشنگٹن میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف عراق اور شام میں نبرد آزما بین الاقوامی اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے اپنی تقریر میں داعش کے عراق اور شام سے باہر بڑھتے ہوئے خطرات کا حوالہ دیا ہے اور اتحادی ممالک پر زوردیا ہے کہ انھیں مغربی افریقا اور ساحل کے خطے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔