ایرانی حکومت خامنہ ای کی دولت کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال کرے: امریکا

Morgan Ortagus

Morgan Ortagus

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگوس نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی امریکا پر تنقید پرمبنی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی لیڈر جھوٹ بولنا اور چوری کرنا بند کریں۔

انہوں نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے س بیان کے رد عمل میں کہی جس میں انہوں نے امریکا پر ایران میں کرونا وائرس کے معاملے پر’طبی دہشت گردی’ کا الزام عاید کیا تھا۔

اورٹاگوس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اگر ایرانی حکومت کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے تو وہ خامنہ ای کےقائم کردہ فنڈ سے اربوں کی رقم حاصل کرسکتی ہے۔

پیر کے روز محمد جواد ظریف نے متنبہ کیا تھا کہ ان کے ملک پرامریکا کی طرف سے بدستور پابندیاں کرونا کے خلاف عالمی انسانی مہم کومتاثر کر رہی ہیں۔ انہوں نے امریکی پابندیوں کو غیر غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔

جواد ظریف نے اتوار کے روز ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا نے کرونا پھیلنے کے دوران تخریب کاری اور قتل سے آگے بڑھ کر ایرانیوں کے خلاف معاشی جنگ کا آغاز کیا۔ امریکا کی پالیسی معاشی اور طبی دہشت گردی ہے۔