عراق : یکے بعد دیگرے 19 بم دھماکے ، 70 افراد ہلاک

Iraq Blast

Iraq Blast

عراق (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انیس بم دھماکوں میں ستر افراد ہلاک جبکہ ایک سو ستاسی زخمی ہو گئے ہیں۔ بغداد کے مختلف حصوں میں 19 دھماکے ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ دار قبول نہیں کی۔ حالیہ دنوں میں عراق میں سیاسی اور فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ عراق میں ساڑھے چار سو لوگ مارے جا چکے ہیں۔ یہ مسلسل دوسرا ایسا مہینہ ہے جس میں 400 سے زائد لوگ ہلاک ہو ئے تھے۔