عراق : مسلح افراد کی فائرنگ، 14 ٹرک ڈرائیور ہلاک

Iraq Firing

Iraq Firing

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے چودہ ٹرک ڈرائیوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں پیش آنے والے اس واقعے میں حملہ آور گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے ڈرائیوروں کا تعلق شعیہ فرقے سے بتایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد سے 160 کلو میٹر شمال میں واقع سلیمان کے علاقے میں حملہ آور سڑک بلاک کرتے ہوئے ڈرائیوروں کے شناختی کارڈ چیک کرتے رہے۔