عراق: بم دھماکا و فائرنگ، 21 جنگجوؤں سمیت 26 ہلاک

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں غلطی سے ہونے والے بم دھماکے میں 21 جنگجو ہلاک ہو گئے۔
جبکہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر حملے میں بال بال بچ گئے، دیگر واقعات میں مزید 5 افراد مارے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع سمارا شہر کے قریبی علاقے جلم میں جنگجو ایک کمپائونڈ میں ایک وڈیو کی عسکبندی کررہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔ جس میں ایک خودکش حملہ آور سمیت 21 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

دریں اثنا عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر حملے میں بال بال بچ گئے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ النجفی کا قافلہ موصل شہر میں جارہا تھا کہ جب اسے سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔