عراق کے نائب وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد کا دورہ سعودی عرب

Meeting

Meeting

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے نائب وزیراعظم علی الامیر علاوی اعلٰی اختیاراتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر الریاض پہنچ گئے ہیں۔

عراقی وفد کا سعودی عرب کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

شاہ خالد ہوائی اڈے پر عراقی وفد کے استقبال کے لیے سعودی عرب کے وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، سعودی عرب ۔ عراق رابطہ کمیٹی کے سعودی چیئرمین اور وزیر برائے سرمایہ کاری انجینیر خالد الفالح، وزیر صنعت و معدنیات بندر الخرویف، وزیر ٹرانسپورٹ انجینیر صالح الجاسر، نائب وزیر خزانہ ڈاکٹر حمد البازغی، نائب وزیر اقتصادیات و پلاننگ فیصل الابراہیم، جنرل کسٹم کے سربراہ احمد الحقبانی، بیرون ملک جنرل ٹریڈ و پلاننگ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر نے استقبال کیا۔ عراق سے آنے والے وفد میں نائب وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب ۔ عراق رابطہ کمیٹی کے عراقی چیئرمین عبدالرحمان بن احمد الحربی اور عراق میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الشمری شامل تھے۔

دوسری طرف عراقی نائب وزیراعظم کے وفد میں وزیر برائے پلاننگ خالد بتال نجم، وزیر پٹرولیم احسان عبدالجبار، وزیر صحت ڈاکٹر حسن محمد عباس التمیمی، وزیربجلی ماجد مہدی حنتوش، وزیر زراعت محمد کریم الخفاجی، وزیر امور نوجوانان وکھیل عدنان درجال مطر، عراقی کابینہ کے سیکرٹری جنرل حمید نعیم الغزی، سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر عبدالکریم ھاشم اور سعودی عرب میں عراق کےسفیرقحطان طہ خلف الجنابی شامل تھے۔

اس دورے کا مقصد عراق اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا اور دونوں ملکوں کےدرمیان تزویرات تعلقات کو مستحکم کرتے ہوئے اقتصادی، ترقی، ، سیکیورٹی، سرمایہ، سیاحتی، ثقافتی اور ابلاغی شعبے میں تعاون کو مزید گہرائیوں سے روشناس کرنا ہے۔